Skip to content

New amnesty scheme to be completed in 3 phases

  • by

First phase to be completed on June 30, 2019. Tax during this period will be 5% of the actual value on undeclared assets.

Second phase will end in September 2019. Payable tax during this period will be 10%.

Third phase will end in December 2019. Tax rate during this period will be 20%.

FBR has recommended different tax rates for real estate sector. As per the recommendation, in the first phase tax ate for real estate sector will be 1% in first phase, 2% in the second phase and 4% in the third phase.

کالے دھن کو سفید کرنے والی ایمنسٹی سکیم کو 3 مراحل میں مکمل کرنے کی تجویز دیدی گئی،آخری فیز رواں سال دسمبر میں مکمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایمنسٹی سکیم کے حوالے نئی تجاویز پیش کر دی ہیں،سکیم کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جاری کیا جا ئیگا جبکہ تجاویز کی منظوری وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا پہلا فیز 30 جون کو مکمل ہوگا،اس عرصہ میں ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کواپنے اثاثہ جات کی اصل قیمت کا 5 فیصد دینا ہوگا، دوسرا فیز ستمبر 2019 کو ختم ہوگا جس کے دوران ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے والوں کو 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ تیسرا فیز دسمبر 2019 کو ختم ہوگا جس کے دوران ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کواپنے خفیہ اثاثہ جات پر20فیصد ٹیکسز کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے الگ ریٹس متعارف کرانے کی تجویز د ہے جس کے تحت پہلے فیز سے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے اپنے خفیہ اثاثہ جات پر ایک فیصد ،فیز میں 2 فیصد اور تیسرے فیز کیلئے 4 فیصد اصل مالیت پر ٹیکس دینا ہوگا۔ذرائع کے مطابق سکیم میں فائدہ اٹھانے کیلئے بے نامی اکائونٹس بھی شامل ہونگے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پیش ہونے والی ایمنسٹی سکیم زیادہ تر فائیلرز نے حاصل کی تھی،گزشتہ سال 2018 میں پیش کی جانے والی ایمنسٹی سکیم میں 124 ارب روپے وصول ہوئے ،جس میں 77 ارب لوکل اور 47 ارب روپے غیر ممالک سے پاکستانیوں کا ٹیکس موصول ہوا۔

Leave a Reply

Discover more from Overseas Pakistani Friends

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading