#2 – Pakistani Legend Athar Shah Khan Talks to You عظیم پاکستانی “جیدی” کی آپ سے بات چیت


Note: An English Version Follows the Urdu Notes here .. پیارے دوستو، سلام۔ آپ لوگوں کی اطہر شاہ خان عرف جیدی سے محبت کا اظہار ہورہا ہے، جو جستجو ٹی وی کے پروگرام “بہترین دوست+ زندہ جاوید” کے ناظرین کی تعداد سے ثابت ہے۔ جناب ڈاکٹر اطہر شاہ خان صاحب نے اپنے ادبی سرماییہ کو یک جا نہیں رکھا، شاید اس لیے کہ وہ ادبی و تخلیقی کاموں میں ہروقت مصروف رہتے تھے۔ چںانچہ ہم یہ تجویز پیش کررہے ہیں کہ ان کے کاموں پر جامعات پاکستان تحقیق کریں، اور اس موضوع پر ایک ڈاکٹریٹ کا اجراء کریں، جو نصف صدی پر محیط ان کے کارناموں، کام، اور پاکستانی میڈیا ، ادب اور ثقافت کی تعمیر اور معماری میں ان کے مقام کا درست تعین کرسکے۔ اس بارے میں، اور ان کی زندگی کے دیگر دل چسپ اور پہلی بار سامنے آنے والے پہلوؤں پر مشتمل ان کی آپ سے گفتگو حاضر ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ پروگرام ملاحظہ کرنے کے بعد اپنے پیارے زندہ جاوید اور بہترین دوست، جناب اطہر شاہ خان جیدی کے نام اپنا مختصر ہی سہی، پیغام ضرور اپنی اس مقبول اور پسندیدہ ویب سائٹ پر ریکارڈ کیجیے۔ اس قسط میں آپ ان کی سنجیدہ شاعری سن سکیں گے۔ جب کہ آنے والے ایک اور پروگرام میں وہ اپنی مزاحیہ شاعری سنارہے ہیں۔ انشااللہ۔ آپ کے دوست: جستجو ٹی وی ہر راہ گزر سے آگے ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں” اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جاکر نظر کہاں”. JustujuTv.Blogspot.com JustujuTv@Gmail.Com

Justuju Tv and Athar Shah Khan Jedi

Dear Ladies and Gentlemen, Salaam. Your love for Dr. Athar Shah Khan Jedi is obvious. It is being proved by the number of viewers coming here to watch this JustujuTv series “Best Friend + Living Legends”. In this episode Dr. Athar Shah Khan, Jedi, is talking to You, and telling about a few more hitherto secrets of his life and achievements. He has not kept a full record of his creative works, though it is stored in various archives of Radio, Tv, and Film Producers boxes. He remained very busy in his creative pursuits, and thus it is obvious that he did not get time for this. We suggest that Pakistani Universities should introduce a Doctoral Project about his life and achievements, and research about his role and works in the promotion of Pakistani Literature, Media, and contributions (spread over half a century) to the Pakistani culture. Here you can hear some of Jedi’s serious poetry. In an upcoming episode Dr. Saheb is narrating some of his humorous poetry for you. Insha Allah. Please do record your views and messages for Dr. Athar Shah Khan Saheb on your this favorite website. (Even if it is a very brief one.) Thanks. JustujuTv All colors of life. Beyond All Dimensions JustujuTv.Blogspot.Com JustujuTv@Gmail.Com


About Justuju

About Justuju جستجو کی جستجوہاشم سید محمد بن قاسمجناب محمد بن قاسم صاحب بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔The Questہے۔آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ "اردو نیوز" کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔جناب محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت، اور اشاعت ہیں۔جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قرات رکھتی ہیں۔انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف "زرگرفت" ہے جو سعودی عرب کا احوال ایک انوکھے، دل چسپ، اور پُر لطف انداز میں پیش کرتی ہے۔ آپ کی دل چسپ تحریریں اردو مزاح کے علم بردار ماہانہ رسالہِ شگوفہ، حیدرآباد دکّن، میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔

Leave a Reply