Skip to content

کورونا بچوں کی پیدائش میں کتنا اضافہ کرے گا؟

  • by

عالمی ادارے کے ایک اندازے کے مطابق گیارہ کروڑ ساٹھ لاکھ( 116 ملین )بچے کوڈ 19 وبا کے سائے میں پیدا ہوں گے۔

بھارت میں مارچ سے دسمبر کے دوران نو ماہ میں دو کروڑ بچوں کی پیدائش متوقع ہے جو کہ بھارت میں سب سے زیادہ پیدائش ریکارڈ ہوگی ۔ عالمی وبا تسلیم کیے جانے کے بعد سب سے زیادہ متوقع پیدائش کے لحاظ سے پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جہاں مارچ سے دسمبر کے دوران پچاس لاکھ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ 

بھارتی اخبار’’ ہندوستان ٹائمز‘‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا کہ کوویڈ کے بعد سے بھارت میں نو ماہ میں سب سے زیادہ پیدائش متوقع ہے جہاں گیارہ مارچ سے 16 دسمبر کے درمیان دو کروڑ ایک لاکھ بچے پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 

ایک اندازے کے مطابق جنوری تا دسمبر 2020 کے عرصہ میں بھارت میں2کروڑ 41لاکھ بچے پیدا ہوں گے۔

 دوسرے ممالک میں اس عرصے کے دوران متوقع سب سے زیادہ پیدائشوں کی تعداد میں چین ایک کروڑ 35لاکھ، ، نائیجیریا64لاکھ ، پاکستان پچاس لاکھ اور انڈونیشیا 40لاکھ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

 یہاں تک کہ امیر ممالک بھی اس بحران سے متاثر ہیں۔ متوقع پیدائش کی زیادہ تعداد کے لحاظ سے چھٹا ملک امریکہ میں ، گیارہ مارچ سے سولہ دسمبر کے درمیان33لاکھ بچے پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Discover more from Overseas Pakistani Friends

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading