Skip to content

جائداد ورثا کے نام منتقلی کے لۓ عدالتی ڈگری کی شرط ختم

  • by

لاہور: پلاٹ یا مکان مالک کے انتقال کی صورت میں اس کی جائداد قانونی ورثا کے نام کرنے کے لۓ عدالتی ڈگری کی شرط ختم کر دی گئ ہے۔ صرف نادرا کے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو تسلیم کر کے جائداد مرحوم کے قانونی ورثا کے نام منتقل کر دی جاۓ گی۔ اس اہم فیصلے کے نتیجے میں شہريوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ایک تو لوگ عدالتوں کے چکر لگانے اور کثیر اخراجات سے بچ جائیں گے دوسرے جائداد کم سے کم وقت میں ورثا کے نام منتقل ہو سکے گی۔ فیصلے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ساتویں اجلاس میں کۓ گۓ۔

Leave a Reply