Skip to content

معین اختر کا پہلا کامیڈی شو

  • by

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اور ’فن کی اکیڈمی‘ کے لقب سے یاد کیے جانے والے لیجنڈری اداکار معین اختر کے پہلے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ایک بار پھر اُن کے مداحوں کے دِلوں میں اُن کی یاد تازہ کردی ہے۔

چیئرمین فلم اینڈ سنسر بورڈ دانیال گیلانی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسٹینڈ اپ کامیڈین معین اختر کی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ نامور اداکار، میزبان، پروڈیوسر اور ہدایتکار ضياء محی الدين کے شو کی ہے جو ’ضياء محی الدين شو‘ کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیاجاتا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو معین اختر کے کریئر کے پہلے ’اسٹینڈ اپ کامیڈی‘ شو کی ہے جس میں معین اختر وہاں موجود سامعین کو اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں بتا رہے ہیں کہ پُرانے دور کی خواتین اپنے بال کس طرح بنایا کرتی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معین اختر کے اندازِ بیاں کو سامعین کی جانب سے قہقہوں اور تالیوں کی گُونج میں خوب سراہا جارہا ہے۔

معین اختر کی اِس ویڈیو کلپ پر میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنا ردِعمل دیتے ہوئے معین اختر کو ’سب سے بہترین‘ قرار دے دیا۔

ماضی میں بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، اسٹینڈ اپ کامیڈین، مصنف، میزبان اور ہدایتکار کے طور پر اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معین اختر کی یہ ویڈیو کلپ دیکھ کر اُن کے مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔

Leave a Reply