Skip to content

کورونا وائرس کتنے ڈگری سینٹی گریڈ پر بالکل غیر فعال ہوتا ہے؟

  • by

فرانسیسی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کو مکمل طورپر ختم کرنے کے لیے پانی کے تقریباً نقطہ ابال جتنا درجہ حرارت درکار ہوتا ہے۔ 

 فرانسیسی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کو اگر 60 ڈگری سینٹی گریڈ پر ایک گھنٹے تک تپش دیں تو وائرس میں پھر بھی ایک سے دو اور دو سے چار میں تقسیم ہوکر بڑھنے کی صلاحیت برقرار رہتی ہے۔ 

سائنسدانوں نے بتایا کہ جب وائرس کو 92 ڈگری سینٹی گریڈ پر 15  منٹ تک تپش دی گئی تو وہ بالکل غیرفعال ہوگیا۔

امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے وائٹ ہاؤس کو پچھلے ہفتے آگاہ کیا تھا کہ موسم گرما کے درجہ حرارت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثرنہیں پڑے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے قیاس آرائی کی جاتی رہی تھی کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے کورونا وائرس خود بخود ختم ہوجائے گا بعد ازاں سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اسے افواہ قرار دیا تھا۔

Leave a Reply