Skip to content

Punjab government eases lockdown from 11-5-2020

Punjab government has issued notification allowing more businesses to open from 11th May 2020.

ملک کے بیشتر علاقوں میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ڈیڑھ ماہ سے بند کاروبارگزشتہ روز سے دوبارہ شروع ہوگیا،چھوٹی دکانیں کھل گئیں تاہم بڑے شاپنگ مالز، بڑی مارکیٹیں،پلازے ، پبلک ٹرانسپورٹ بندرہی۔ پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور4 دن تمام دوکانیں کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔صوبہ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگاجبکہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔چار دن دوکانیں صبح 8 سے شام 5 بجے تک سخت احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے ساتھ کھلیں گی۔ کراچی میں کاروبار بدستور بند ہے تاہم تاجروں کے ڈٹ جانے کے بعدسندھ حکومت پیر سے بازار کھولنے پر راضی ہوگئی اور چھوٹے بازاروں کی فہرست طلب کرلی۔لاہور،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بازار اورچھوٹی دکانیں کھل گئیں،تمام کاروبار فجر سے شام 5 بجے تک کھلے رہینگے ۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز، نادرا دفاتر سمیت ضروری خدمات کے ادارے بھی کھل گئے ،بازاروں میں رش اور شاہراہوں پر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگیا۔طویل عرصے بعد کاروبار بحال ہونے پر تاجر خوش دکھائی دیئے اور عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔انتظامیہ دکانوں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پر عزم ہے جبکہ کاروباری مراکز میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں شہریوں کا ملا جلا ردعمل ہے ۔ اہم شاہراہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان تعینات ہیں جبکہ گشت بھی جاری ہے ۔لاہورکی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں تاجروں نے گزشتہ روز کھول دیں تاہم پولیس نے مداخلت کرکے بڑی مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرا دیا ۔گزشتہ روز ہال روڈ ، اچھرہ مارکیٹ ، حفیظ سینٹر ، انارکلی ، پینوراما سینٹر، شاہ عالم مارکیٹ ، سوہا بازار ، موتی بازار ،شاہ میراں بازار ، باغبانپورہ ، شاد مان ، سنت نگر ، واپڈا ٹاؤن ،مال روڈ ،بیڈن روڈ ، جیل روڈ ، فیروز پورروڈ کو تاجروں نے کھول کر کاروبار شروع کیا ہی تھا کہ پولیس نے مارکیٹیں بند کرنے کے احکامات دیدیئے ۔ہال روڈ پر تاجروں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پرمذاکرات کر کے معاملہ رفع دفع کرایا گیا۔ مارکیٹوں میں پولیس کی مداخلت پر لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں تمام تاجر تنظیموں کے عہدیدار ان نے ڈی آئی جی آپریشنز سے مذاکرات کئے جس کے بعد کل پیر سے تمام کاروبار معمول کے مطابق ایس او پیز کے مطابق کھولنے پر اتفاق ہو گیا۔ملتان کے مختلف علاقوں میں کھلنے والی دکانیں پولیس اورانتظامی افسران نے موقع پرپہنچ کرزبردستی بندکرادیں،گلگشت ،گردیزی مارکیٹ ،گول باغ ، کپڑوں کی ہول سیل مارکیٹ اندھی کھوئی،اندرون شہر کے مختلف بازارحسین آگاہی،چوک بازار میں پولیس نے بند کرائیں۔سرگودھامیں دکانداروں نے کاروبار شروع کیا تو انتظامیہ نے زبردستی دکانیں بند کراکے گرفتاریاں اور جرمانے شروع کردیئے ۔اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر انجمن تاجران کچہری بازار کے قائمقام صدر سمیت متعدد تاجروں کو گرفتار کرلیا اورجرمانے کئے ۔ تاجررہنما ذیشان چوہدری کو 10 ہزار جرمانہ کر کے رہا کیا گیا ، کاروباری حلقوں نے اس اقدام پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ادھرپنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں31مئی تک توسیع کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا پنجاب میں 3 دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگاجبکہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے ،بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے ۔پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں، حجام کی دکانیں،سیلون، بیوٹی پارلر،جمنیزیم ، تنور، گراسری ،جنرل سٹورز،اشیا خورونوش ،دودھ،دہی کی دکانیں صبح 9سے شام 5بجے تک کھلیں گے ۔ فروٹ اور سبزی منڈی،پوسٹل اور کورئیر سروس ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی، تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی،تمام فیکٹریوں اورایکسپورٹ انڈسٹری کوکام کی اجازت ہوگی۔تعمیراتی صنعت میں الیکٹرانکس،سٹیل،ایلومینیم کی دکانیں ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے ،شادی ہالز،ہوٹل، مارکیز،ریسٹورنٹ،سینماگھراوربڑے شاپنگ مالزبندرہیں گے ، کنسرٹ ، کھیلوں کی تقریبات اور جلسے جلوس پر پابندی ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ بندرہے گی تاہم پابندی کا اطلاق چنگ چی رکشہ پر نہیں ہوگا۔ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جلد ملاقات میں ایس او پیز تیارکرکے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا جائے گا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی لاک ڈاؤن سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کر دیا گیا، صبح سے شام 5 بجے تک مارکیٹیں کھلی رہیں، ضروری اشیا کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا تاجر تنظیموں نے ایس او پیز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے ، دکانوں میں4 سے زیادہ افراد نظر آئے تو مالک کیخلاف کارروائی ہوگی۔ پشاور میں دلہ زاک روڈ اور اندرون شہر میں دکانیں کھل گئیں جبکہ کینٹ کے بازار بند رہے ، عوام کی بڑی تعداد نے بازاروں کا رخ کیا۔

2 thoughts on “Punjab government eases lockdown from 11-5-2020”

Leave a Reply