Athar Shah Khan Jedi Talks to You اطہر شاہ خان جیدی کی آپ سے گفتگو


سلام دوستو

آپ کے دوست، جستجو ٹی وی نے “زندہ جاوید” اور “بہترین دوست” سیریز کے ضمن میں ایک نہایت ہی پیارے پاکستانی اور دل کش شخصیت،جناب ڈاکٹر اطہر شاہ خان جیدی کا ایک دل چسپ انٹرویو آپ کے لیے ریکارڈ کرلیا ہے۔

ریڈیو، اسٹیج، ٹی وی، فلم، اردو نثر، اردو شاعری، طنزومزاح کے شاہ سوار، شاہ جی کی مزے دار اور سبق آموز گفتگو آپ کو یقیناً پسند آئے گی۔

جلد ہی یہاں، آپ کی اس پسندیدہ ویب سائٹ پر یہ پروگرام پیش کردیا جائے گا، انشااللہ۔

آپ کا جستجو

Salaam Dear Friends

Your Justuju Tv has conducted another interview as a part of its “Living Legends” and “Best Friends” series to be broadcast at YouTube.Com/JustujuTv and shown here too.

Dr. Athar Shah Khan Jedi, the lovely personality of Radio, Stage, Television, Films, Urdu Literature and Satire will soon be talking to you with his interesting anecdotes.

Keep watching this space.

Regards.

Justuju


About Justuju

About Justuju جستجو کی جستجوہاشم سید محمد بن قاسمجناب محمد بن قاسم صاحب بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔The Questہے۔آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ "اردو نیوز" کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔جناب محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت، اور اشاعت ہیں۔جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قرات رکھتی ہیں۔انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف "زرگرفت" ہے جو سعودی عرب کا احوال ایک انوکھے، دل چسپ، اور پُر لطف انداز میں پیش کرتی ہے۔ آپ کی دل چسپ تحریریں اردو مزاح کے علم بردار ماہانہ رسالہِ شگوفہ، حیدرآباد دکّن، میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔

Leave a Reply