Skip to content

Jirga

The Pseudo Courts of Pakistan: Jirga جرگہ A Short Story in Urdu

  • by

 

 

 

JIRGA جرگہ

جستجو
حکمت اور دانش سے بھرپور تحریریں
JustujuQuestLogoAnimated.gif
جرگہ 
پاکستانی معاشرہ کی ”نیم حکیم“ عدالتوں کے طبیبوں اورمریضوں کا ایک احوال ، اور ایک انوکھا پہلو
یوم آزادی پر آپ کے غوروفکر کے لیے ایک تحفہ
 از: محمّد بن قاسم، جستجو
Justuju 008-2011 Jirga Shephard.jpg
ایک سخت گرم دن کی صورت میں جھلسادینے والی تپش برساکر اب سورج مغربی پہاڑوں کے پیچھے چھپنے کی تیّاری کررہا تھا۔ اس کا سُرخ چہرہ اس امر کی غمّازی کررہا تھا کہ وہ اپنا کام نامکمّل چھوڑ کر جانے پر سخت غُصّہ میں ہے، اور وہ دوسرے دن ایک بار پھر تپادینے والا عذاب لے کر آدھمکے گا۔ فی الوقت پہاڑوں اور ان کے دامن میں واقع وادیوں میں بسنے والے انسان، جانور، چرند و پرند، اپنی اپنی پناہ گاہوں کی جانب رواں دواں تھے۔
سمندر خاں نے ایک پہاڑی چٹان کے چھجّے کے نیچے ایک عارضی سایہ گاہ سے اپنی رائفل اٹھا کر اپنے کندھے پر ڈالی، اور پانی کی چھاگل اُٹھا کر اپنے منہ سے لگا کر اس سے چند قطرے پانی پینے کی ایک ناکام کوشش کی! چھاگل خشک ہوچکی تھی، اس خالی چھاگل کو بھی اس نے اپنی کمر سے بندھی ایک بیلٹ سے لٹکالیا، اور ایک موٹے سے ڈنڈے کی مدد سے اپنی بھیڑبکریوں کے گلّے کو جمع کرنا شروع کردیا۔ جلد ہی وہ اس ریوڑ کے کے پیچھے چلتا ہوا اپنے گاؤں کی جانب چل پڑا۔ وہ تاریکی ہوجانے سے پہلے ہی، جلد از جلد، گھر پہنچ جانا چاہتا تھا۔ ایک اور گرم دن میں جانوروں کی دیکھ بھال کرنے کے بعد اس وقت پیاس سے Read More »The Pseudo Courts of Pakistan: Jirga جرگہ A Short Story in Urdu