Justuju

About Justuju جستجو کی جستجو ہاشم سید محمد بن قاسم جناب محمد بن قاسم صاحب بین الاقوامی صحافت اور ادب سے گزشتہ تین دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ آپ کے افکار، خیالات، افسانے، طنزومزاح، اور حالاتِ حاضرہ پر تبصرے اردو اور انگریزی میں شائع ہوتے رہے ہیں جن کا عنوان:۔۔جستجو۔۔The Questہے۔ آپ بلاد العرب کے سب سے پہلے روزنامہِ "اردو نیوز" کے لیے اس کی 1994میں اجراء کے وقت سے اس سے ایک آزاد قلم ادیب کی حیثیت سے وابستہ رہے، اور سعودی عرب کے سب سے بڑے اخبار عرب نیوز کےلیے بھی رپورٹنگ کی۔ ریاض سے ہی وہ پاکستان کی ایک اہم نیوز ایجنسی آن لائن نیوز نیٹ ورک کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ جناب محمد بن قاسم مالی اور کمپیوٹنگ کے امور کے کنسلٹنٹ اور اداروں کی ترقّی اور ترویج و بقا، اور اس کے سماجی پہلوؤں پر دسترس رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں وہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں کے لیے کام کرچکے ہیں۔ ان میں نیویارک کی کمپیوٹر ایسوسی ایٹس اور مشہور بین الاقوامی اکاؤنٹنگ فرم کے پی ایم جی انٹرنیشنل، اور کئی سعودی ہسپتال شامل ہیں۔ آپ سعودی عرب کی سب سے پہلی رسمی کمپیوٹر سوسائٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں۔ ان کی دیگر جاری سرگرمیوں میں اردو انگریزی مسوّدات کی ادارت، اور اشاعت ہیں۔ جناب محمد بن قاسم صاحب کی تحریریں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک وسیع حلقہ اشاعت اور قرات رکھتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر شائع شدہ مواد کے علاوہ، آپ کی ایک مقبول تصنیف "زرگرفت" ہے جو سعودی عرب کا احوال ایک انوکھے، دل چسپ، اور پُر لطف انداز میں پیش کرتی ہے۔ آپ کی دل چسپ تحریریں اردو مزاح کے علم بردار ماہانہ رسالہِ شگوفہ، حیدرآباد دکّن، میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔

Nov 162009
 

Soldiers’ Psychology & Discipline: The Fort Hood Affair

When America fights with Islamists, like in Iraq and Afghanistan, America needs some people who can share a common thread during a battle or in its aftermath: say during a debriefing of an enemy combatant. Playing a good cop, bad cop game … during such episodes. Individually inspired events like Nidal Hasan Malik’s episode hang clouds over the overseas Muslims, including Pakistanis, living in USA and the west …

American army needs diversity in its forces as a strategic and calculated step. It is not for any kind of love for Islam.

by: Mohammad bin Qasim, Justuju

Justuju Meda

Continue reading »

Nov 112009
 

Justuju Meda

نومبر 14, 2009 کو دنیا میں ذیابیطیس کی آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔

صرف پاکستان میں ایک محتاط اندازہ کے مطابق 80,000 افراد سالانہ اس مرض کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کرجاتے ہیں۔ اور اس کا بنیادی سبب اس مرض کے بارے میں معلومات کی کمی ہے۔

ذیابیطیس جو عام طور پر پہلے صرف بڑی عمر میں لاحق ہوتا تھا، اب زندگی کی سہولیات اور آسانیاں بڑھ جانے ، تیز رفتار چربیلے کھانوں، اور جسمانی زور و مشقوں کی کمی کی وجہ سے جوانوں اور بچوں تک کو لاحق ہورہا ہے۔

Continue reading »

Nov 102009
 

To obtain a PDF in Urdu Nastaleeque fonts, send an email to: Justujumedia@gmail.com

Increase the display size by pressing Ctrl+ keys ..

جستجو
حکمت اور دانش سے لبریزگفتگو اور مباحث

پاکستانی پولیس: ایک زندہ طلسمات! ۔۔
بھولے بھالے پاکستانی حکمران پولیس کو ہر مرض کی دوا بنادینے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔

Justuju جستجو

محمد بن قاسم
eMail: justujumedia@gmail.com

Tags:
Pakistan Police, Terrorism, Tenancy Laws, Real Estate, Propert Laws, Foreign Office, Pakistan Embassies, Corruption, Information Technology, Good Governance, Pakistani Culture, Building Controls

اگر آپ ، خدانخواستہ، کسی بھی ایک عام پاکستانی پولیس اسٹیشن میں داخل ہوجائیں تو آپ کو ایک بے سروسامانی، ایک غول بیابانی کا سماں نظر آئے گا۔ نہ عمارت ہی مناسب ہوگی، نہ ہی سروسامان۔ اس کے مکین بھی سر جھاڑے، منہ پھاڑے، پھٹی پھٹی آنکھوں سے آپ کا استقبالِ پُرملال کریں گے۔ قریب ہی ان کا ایک خستہ حال موبائل ٹرک ہوگا، جو پیٹرول، ڈیزل کی خشک ٹنکی کی وجہ سے صرف اور صرف دھکّے سے چل سکے گا۔ ٹیلیفون بند، پانی بجلی کا بل ادا نہ ہوا ہوگا، نہ بندوق میں گولی ملے گی، نہ کاغذ قلم اور روشنائی۔ کمپیوٹر سسٹم کا کیا کہنا! اگر ان چیزوں میں سے کچھ موجود بھی ہوا تو انہیں استعمال Continue reading »

Nov 072009
 

برائے مہربانی کنٹرول پلس کیز استعمال کرکے ڈسپلے کا سائز زیادہ کرلیں
PLEASE USE CTRL+ KEYS TO INCREASE THE DISPLAY SIZE
For a PDF Nastaleeque Version please email to: justujumedia@gmail.com

Tags: Fort Hood, US in Afghanistan, US in Iraq, Military psychology

جستجو / حالاتِ حاضرہ
حکمت اور دانش سے لبریز تحریریں

For a Nastaleeque Urdu PDF send an email to: justujumedia@gmail.com
امریکی قلعہ میں افسوسناک ڈرامہ : اس میں ہمارے لیے بھی اسباق پنہاں ہیں

محمد بن قاسم

justujumedia@gmail.com

پیارے قارئین آپ سب کو سلام۔

ہم آ پ سے بات چیت کے لیے کئی موضوعات پر غور و فکر کررہے تھے کہ اچانک امریکی میجر ندال ملک حسن نے امریکی جنوبی ریاست ٹیکساس کے ایک فوجی شہر” فورٹ ہوڈ” میں قتل و غارت گری کر ڈالی۔ اور اس طرح ہماری توجہ بھی اہم قومی موضوعات سے بٹ گئی۔ چنانچہ ہم نے آپ سے اس ضمن میں بات کرنے کا فیصلہ کرلیا، کیونکہ اس کے بعض سنجیدہ اثرات ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ جس علاقہ میں پیش آیا ہے، وہ امریکی شہروں ہیوسٹن، آسٹن،ا ور ڈلاس سے قریب ہے۔ ان علاقوں میں مسلمانوں، اور پاکستانی امریکنوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے [ ایک اندازہ کے مطابق 10 لاکھ]۔ چنانچہ، ایسے کسی بھی واقعہ کے ردّعمل اور منفی سماجی روّیوں کے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تاہم، ہم نے یہ سطور لکھتے ہوئے ان سے تبادلہءخیال کیا،اور یہ محسوس ہوا کہ وہاں عرصہ سے رہنے والے پاکستانی امریکی فی الحال اس واقعہ سے خوف زدہ نہیں، انہیں امریکی معاشرہ کی عمومی انصاف پسندی اور لچک پر خاصہ اعتماد ہے۔ Continue reading »

Nov 042009
 

جستجو
حکمت اور دانش سے لبریزگفتگو اور مباحث

ہیلیری کلنٹن کا طوفانی دورہءپاکستان
انہوں نے سیدھے سبھاﺅ گفتگو سے دل تو جیتے مگر ذہن نہیں۔۔

محمد بن قاسم

ہیلیری کلنٹن، سکریٹری آف اسٹیٹ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی عمر اب 63 برس ہونے کو آئی ہے۔ وہ قیام پاکستان Continue reading »